بحریہ ٹاﺅن کا کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد بنانے کا فیصلہ

بحریہ ٹاﺅن کا کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد بنانے کا فیصلہ

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بحریہ ٹاﺅن میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری بحریہ ٹاﺅن پراجیکٹ میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہو گی۔بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کی تیسری بڑی مسجد کراچی میں تعمیر کی جائے گی جبکہ اس میں خصوصی طور پر میوزیم بھی بنایا جائے گا جس میں قرآن پاک کے قدیم اور نایاب نسخے رکھے جائیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کہ عمارت کا ڈیزائین تیار کیا گیا ہے جو خوبصورت اور دیدہ زیب ہو گا۔اور اس مسجد میں تقریباً 8 لاکھ افراد ایک وقت میں نماز ادا کر سکیں گے۔اس سے قبل بحریہ ٹاﺅن لاہور دنیا کی ساتویں بڑی مسجد بنانے کا اعزاز رکھتا ہے،جہاں 70 ہزار افراد ایک ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں۔واضح رہے دنیا کی سب سے بڑی مسجد مسجد الحرام مکہ اور دوسری بڑی مسجد مسجد نبوی مدینہ منورہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -