افغان صدر اشرف غنی14 نومبر کو2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

افغان صدر اشرف غنی14 نومبر کو2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (آئی این پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی14 نومبر کو پاکستان کے اپنے پہلے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، افغان صدر کے دورہ میں پاک افغان اقتصادی، تجارتی سیاسی اور دفاعی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔پیر کو سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صدر دورے کے دوران پاک افغان تعلقات سے متعلق اپنا پانچ سالہ ویژن پیش کرینگے، افغان حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سفارتی، تجارتی، سیاسی اور عوامی تعلقات اور روابط مزید مضبوط ہوں۔ سیکیورٹی، دفاعی تعلقات بھی مضبوط ہوں۔ویژن کے مطابق پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کو معاشی تعلقات اور تجارتی تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کریں اور بداعتمادی کی فضا کا خاتمہ کیا جائے، افغان صدر کے دورے سے قبل افغانستان کے وزیر خزانہ بھی پاکستان آئینگے اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی قیادت سے ملاقات کرینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -