پاکستان کی قومی سلامتی و استحکام کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے ،چین

پاکستان کی قومی سلامتی و استحکام کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے ،چین

  

بیجنگ(اے این این) چین نے کہا ہے کہ وہ قومی سلامتی و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ پیر کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے اپنے ایک بیان میں واہگہ بارڈر کے قریب خودکش حملے کی مذمت کی اور اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءاور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین ملکی استحکام اور سلامتی کے تحفظ کی غیر متزلزل کوششوں میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -