سابق صدر آصف علی زرداری کی قومی کرکٹ ٹیم کومبارکباد

سابق صدر آصف علی زرداری کی قومی کرکٹ ٹیم کومبارکباد

  

اسلام آباد(پ ر)سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال مزید بڑھے گا اور آئندہ کرکٹ کے میچوں میں بہتر کارکردگی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی شاندارجیت بہتر ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے اپنا کردار احسن طور پر ادا کیا خاص طور پر یونس خان، مصباح الحق اور ذوالفقار بابر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کپتان ، ٹیم مینجر اور کوچ کو بھی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی اورکرکٹ کی دنیا میں پہلے نمبر پر آنے کی کوشش کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -