پاکستان کی تاریخ کے سستے ترین حج کاکریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے،سعید احمد ملک

پاکستان کی تاریخ کے سستے ترین حج کاکریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے،سعید احمد ملک

  

لاہور(انٹرویو،میاں اشفاق انجم۔تصاویر،ایوب بشیر) پاکستان کی تاریخ کا سستا ترین حج2014ء کریڈٹ تو میاں نواز شریف کو جاتا ہے کامیاب حج اپریشن پروفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ،پشاور میں آخری فلائٹ کی آمد کے ساتھ ہی پوسٹ حج اپریشن مکمل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک نے روزنامہ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں کیا ،انھوں نے فرمایادو لاکھ72ہزار وصول کر کے 25سے30ہزار روپے تک واپس کرنا معمولی بات نہیں ہے ،دو لاکھ72ہزار میں سے ایک لاکھ ٹکٹ کا نکال دیں باقی ایک لاکھ72ہزار بچتا ہے اس میں سے 30ہزار نکال دیں باقی ایک لاکھ 42ہزار بچتا ہے جس میں حج کرایا گیا ہے ۔سعید احمد ملک نے کہا میاں نواز شریف کی حکومت نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ،پری اور پوسٹ حج اپریشن کی کامیابی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کی دن رات کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ،وفاقی سیکرٹری ،جوائنٹ سیکرٹری حج کے ساتھ ساتھ سعودیہ میں موجود ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جنہوں نے سستی عمارتیں حاصل کیں اور آپریشن کے تسلسل کو جاری رکھنے میں دن رات محنت کی ، سعید احمد ملک نے کہا بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے پوسٹ حج اپریشن رواں ہفتے مکمل ہو جائے گا۔ PIA،شاہین ائیر لائنز اور سعودی ائیر لائنز نے کامیاب اپریشن کیا ہے ،سعید احمد ملک نے کہا میری نگرانی میں لاہور،فیصل آباد اور سیالکوٹ کا حج اپریشن مکمل ہوا ہے میری ٹیم کی محنت اس میں شامل ہے ٹیم کے بغیرکامیابی ممکن نہیں ہوتی

مزید :

صفحہ آخر -