ہٹرپہ : 10 لاکھ سر کی قیمت والا اشتہاری مبینہ پولیس مقابلہ میں ساتھی سمیت ہلاک

ہٹرپہ : 10 لاکھ سر کی قیمت والا اشتہاری مبینہ پولیس مقابلہ میں ساتھی سمیت ہلاک ...

  

          ساہیوال+ہڑپہ (بیورورپورٹ+نامہ نگار)بدنام زمانہ 10لاکھ روپے سرکی قیمت والا اشتہاری ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میںساتھی سمیت مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ اشتہاری ملزم اشفاق عرف شاقی کوڈھن جس کے سر کی قیمت حکومت پنجاب نے 10لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی گزشتہ رات مراد کے کاٹھیا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھی رجب علی عرف رجو سمیت ماراگیا۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خرم علی نے بتایاہے کہ چاندنی چوک کے قریب 8 نامعلوم ملزمان نے رمضان سے موٹرسائیکل ‘نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور ہڑپہ کی جانب فرارہو گئے۔ جس پر ایس ایچ اوتھانہ ہڑپہ نے دیگر ملازمین کے ہمراہ ملازمان کا تعاقب کیا تو مراد کے کاٹھیا کے قریب ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی فائرنگ رکنے پرفصل مکئی میں دو ملزمان کی لاشےں ملیں جو اشفاق عرف شاقی کوڈھن اور رجب علی عرف رجو شناخت ہو ئے ۔ لاشوںکے قریب 4موٹرسائیکل ‘ 12بور رپیٹر اور رائفل 44بور برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی فرارہو نے میںکامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -