طاغوتی اور ابلیسی قوتوں کا زوال آئین فطرت ہے،گورنر سرور

طاغوتی اور ابلیسی قوتوں کا زوال آئین فطرت ہے،گورنر سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ جب بھی صبر و ایثار، تسلیم و رضا اور باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا ذکر آئے گا تو تاریخ انسانیت میں حضرت امام حسینؑ اور شہدان کربلا کی بے مثال جرا¿ت، بہادری اور لازوال قربانیوں کی گونج سنائی دے گی۔طاغوتی اور ابلیسی قوتوں کی سرکو بی اور زوال آئین فطرت ہے۔عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ واقعہ¿ کربلا تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ تاریخ انسانی کا وہ درخشندہ باب ہے جسے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے ساتھیوں نے بے مثل عزم اور لافانی شہادتوں سے رقم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حق اور باطل، اسلام اور کفر کی معرکہ ٓارائی روز اول سے جاری ہے اور روز آخر تک جاری رہے گی۔گورنر نے کہا کہ واقعہ¿ کربلا کی یاد منانے اور حق و سچ کی سربلندی کی خاطر حضرت امام حسینؑ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے ملک کو درپیش تمام اندرونی و بیروی خطرات کا عزم و استقلال اور پامردی سے مقابلہ کرنے کے لئے خود کو تیار کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز جو المناک اور درد ناک واقعہ لاہور میں ہوا جس میں اکسٹھ افراد شہید ہوئے جن میں رینجرز کے جوان بھی شامل ہیں پوری قوم ان کے لواحقین کے غم میں نہ صرف برابر کے شریک ہیں بلکہ ان تمام شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -