امام حسین ؓ کی جدو جہد ہر آمر کیخلاف جدوجہد کا درس دیتی ہے،صدر،وزیراعظم

امام حسین ؓ کی جدو جہد ہر آمر کیخلاف جدوجہد کا درس دیتی ہے،صدر،وزیراعظم

  

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ کی جدو جہد ہر آمر کیخلاف جدوجہد کا درس دیتی ہے‘ ظلم کے نظام کیخلاف ڈٹ جانے اور چور دروازے سے اقتدار کے راستوں کو تالہ لگانے کا درس دیتی ہے‘ حضرت امام حسین نے اپنی قربانی سے ہمیں ظلم کے خلاف اور حق کی سربلندی کے لئے ڈٹ جانے کا پیغام دیا ہے‘ اُسوہ شبیریؓ پر چل کر ہمیں تمام اختلافات بھلا کر محبت ،رواداری،برداشت،امن،سلامتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا‘ آج کے دن ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ وہ کون سی طاقتیں ہیں جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کو خطرات سے دوچار کررہی ہیں اور وہ کون سے عناصر ہیں جو اپنے خود غرضانہ مفادات کے لیے ملتِ پاکستان کے اتحاد و اتفاق کو پارہ پارہ کردینا چاہتے ہیں‘ ہر پاکستانی سے اپیل ہے کہ محرم الحرام اور باالخصوص یوم عاشور پر امن وامان قائم رکھنے کے لیے اپنا قومی فرض ادا کرکے حکومت کا ساتھ دیں‘ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی عوام کے جانوں مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ یوم عاشورہ پر قوم کے نام صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں قوم سے اتحاد اور اتفاق کی اپیل کی۔

مزید :

صفحہ آخر -