واہگہ ،انویسٹی گیشن ٹیم 3دن میں رپورٹ پیش کرےگی،زعیم قادری

واہگہ ،انویسٹی گیشن ٹیم 3دن میں رپورٹ پیش کرےگی،زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک)پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے واہگہ بارڈر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی افواج اور قوم کے ساتھ ہے ،حملے سے واضح ہو گیا کہ دہشتگردوں کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ۔پیر کو اپنے مذمتی بیان میں رچرڈ اولسن نے کہا کہ دہشتگردی کے اس واقعے کی تحقیقات میں امریکہ پاکستان کی مدد کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے اس بزدلانہ واقعے سے واضح ہو گیا ہے کہ دہشتگردوں کا مقصد خوف وہراس پھیلانا ہے ان کے نزدیک انسانی جانوںکی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کا ساتھ دیتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشتگردی کے اس واقعے سے متعلق تفتیشی ٹیموں کی معاونت کرنے کیلئے تیار ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -