پی ٹی آئی ارکان کااستعفوں کی تصدیق کےلئے پیش ہونےکا فیصلہ

پی ٹی آئی ارکان کااستعفوں کی تصدیق کےلئے پیش ہونےکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک)پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے عاشورہ کے بعد جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا محمد اقبال کے سامنے اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن سپیکر کے سامنے استعفوں کی تصدیق کے لئے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی نے انفرادی طور پر پیش ہونا ہے ےا پھر اجتماعی طور پر پیش ہونا ہے اس کے بارے میں ایم پی ایز کی رائے لینے کے لئے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں طلب کر لیا گیاہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ” پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں استعفوں کی تصدیق کے لئے سپیکر رانا محمد اقبال نے جمعہ کے روز بلا رکھا ہے اور ہم اپنی پارٹی کے فیصلے کی روشنی میں جمعہ کے روز سپیکر کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے ۔اس سوال پر کہ کیا پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے اکیلے اکیلے پیش ہوں گے ےا پھر مشترکہ طور پر پیش ہوں گے تو اس پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ اس سلسلے میں ایم پی ایز کی رائے لینے کے لئے جمعرات کے روز پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں ایم پی ایز سے رائے لی جائے گی اور اس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم نے انفرادی طور پر پیش ہونا ہے ےا پھر مشترکہ طور پر سپیکر کے سامنے پیش ہونا ہے لیکن ےہ بات طے ہے کہ ہم جمعہ کے روز اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے پنجاب اسمبلی جائیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -