آپ کی کم تنخواہ کے ذمہ دار آپ کے والدین ہیں ،سائنس نے ثابت کر دیا

آپ کی کم تنخواہ کے ذمہ دار آپ کے والدین ہیں ،سائنس نے ثابت کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیوز ڈیسک)اچھی ملازمت اور بہتر آمدن کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری ضروری ہے لیکن ایک تازہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ اس کے لیے آ پ کے علاوہ آپ کے والدین کے پاس بھی یونیورسٹی کی ڈگری ہونا بہت اہم ہے۔ برطانوی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن نے 25سے 49سال کے تقریباً 40000مردوں پر تحقیق کی تو معلوم ہو ا کہ جن کے والدین کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری ہے وہ کم تعلیم یافتہ والدین کے بچوں کی نسبت 20فیصد زیادہ کماتے ہیں۔ اسی طرح یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ والدین کی بیٹیاں بھی کم تعلیم یافتہ والدین کی بیٹیوں سے11فیصد زیادہ کماتی ہیں۔تحقیق سے معلوم ہو اکہ یہ فرق طلباءکے ایک جیسی ڈگری کے باوجود قائم رہتاہے۔ماہرین نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ تعلیم یا فتہ والدین کے بچے اچھے سکولوں میں پڑھتے ہیں۔ بہترین یونیورسٹیوں میں جاتے ہیں۔ اور عموما ایسی ڈگری لیتے ہیں جس میں کمانے کے امکانات بہتر ہوتے ہیں۔ کمائی کا یہ فرق یورپی اور ایشیائی ممالک میں قدرے کم ہے لیکن برطانیہ میں واضح طور پر زیادہ ہے۔ اسی طرح پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے بھی سرکاری سکولوں کے طلبائ کی نسبت اچھی نوکریاں حاصل کرکے زیادہ دولت کماتے ہیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ والدین کے بچوں کو ملازمت ڈھونڈنے میں مسائل بھی کم پیش آتے ہیں اور وہ عموماً اپنی پسند کے مطابق ملازمت حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -