موبائل فون کے ”نشے‘ ‘میں مبتلا صارفین کیلئے موبائل ایپ متعارف

موبائل فون کے ”نشے‘ ‘میں مبتلا صارفین کیلئے موبائل ایپ متعارف

  

لندن(نیوزڈیسک)ایک عام موبائل صارف دن میں کم از کم 63 بار اپنا فون ’ان لاک‘ کرتا ہے جبکہ اس میں اسے کم از کم تین گھنٹے دن میں ضائع کرنے پڑتے ہیں۔ اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے ایک جرمن کمپنی نے ایک ایسا ایپ بنایا ہے جو آپ کو غیر ضروری باتوں سے نجات دلاکر آپ کا وقت ضائع ہونے سے بچائے گا۔ اس ایپ میں ’آف ٹائم‘ کو آن کرنے سے یہ آپ کو صرف ضروری کالز،میسج وغیرہ کے بارے میں بتائے گا۔ اس ایپ میں کافی سہولیات میسر ہیں مثال کے طور پر آپ وی آئی پی لوگوں کی فہرست سے صرف ان کی کالز اور میسج لے سکتے ہیں جبکہ غیرضروری کالز سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح آپ لوگوں کو خودکار جواب بھی دے سکتے ہیں جن کے لئے آپ نے ’آف ٹائم‘ لگا رکھا ہو۔ اگر کوئی آپ کو بار بار کال کرے تو اس کا مطلب ہوگا کہ یہ ایمرجنسی کال ہے لہٰذا آپ کو ایسے کال کرنے والے کے بارے میں بتادیا جائے گا۔ یہ ایپ آپ کو بتائے گا کہ کون سی ایپ آپ سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں اور آپ با آسانی ان کا استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -