واہگہ بارڈردھماکہ،24زخمی مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کردئے گئے

واہگہ بارڈردھماکہ،24زخمی مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کردئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم سےل )واہگہ بارڈر پر ہونے والی دہشت گردی سے متاثرہ24زخمی مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج جبکہ 87 زخمی تاحال مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے20 کے قریب زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ باقی زخمیوں کی حالت بہتر ہونے پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب زخمیوں کے ورثا کی جانب سے علاج معالجہ کی سہولیات کی عدم فراہمی پر شکایات بھی کی جارہی ہیں اور علاج معالجہ بہترکرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کے باعث متعدد افرادجاں بحق اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے جن میں سے2نومبر کی رات تک111مریض زیر علاج تھے جنہیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا ۔اب ان میں سے بھی گزشتہ روز24مریض ڈسچارج ہوچکے ہیں اور باقی زیرعلاج87مریض اس وقت گھرکی ہسپتال میں 17 ، سروسز ہسپتال میں 46 ، گنگارام ہسپتال میں 3 ، شالامار ہسپتال میں 1 ، لاہور جنرل ہسپتال میں 12 اور میو ہسپتال میں 8 مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 20 کے قریب زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
جبکہ بعض زخمیوں کے لواحقین کی جانب سے علاج معالجہ کی سہولیات بہتر بنانے کی ا پیل بھی کی گئی ۔

مزید :

علاقائی -