پنجاب، 24گھنٹوں میں521ٹریفک حادثات، 409 افراد شدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں521ٹریفک حادثات، 409 افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سےل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 521ٹریفک حادثات میں409افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں مےں پہنچادیا گیاجبکہ215افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 246 ڈرائیور ،12کم عمرڈرائیور،288مسافراور96پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ101ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت106متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد43حادثات میں51متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 28حادثات میں34متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -