محلہ باٹھ نوشہرہ ورکاں کے باپ بیٹا بھی واہگہ بارڈر دھماکے میں جاںبحق ہوئے

محلہ باٹھ نوشہرہ ورکاں کے باپ بیٹا بھی واہگہ بارڈر دھماکے میں جاںبحق ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نوشہرہ ورکاں( نمائندہ خصوصی) واہگہ بارڈر خودکش حملہ میں محلہ باٹھ نوشہرہ ورکاں کے باپ بیٹا شہید دوبچے شدید زخمی سارا خاندان افسردہ تفصیلات محلہ باٹھ نوشہرہ ورکاں کے رہائشی سیٹھ محمد اسلم ٹھٹھہ مانک والے کے چھوٹے بھائی سیٹھ منظو راحمد جنرل سیکرٹری تحریک منہاج القران تحصیل نوشہرہ ورکاں سیٹھ نور احمد سٹی صدر پاکستان عوامی تحریک کے چچا زاد وارث علی جو کچھ عرصہ سے اپنے بیوی بچوں سمیت لاہور میں رہائش پذیر تھا چھٹی کے روز اپنی بیوی دو بیٹوں اور بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر سیر کرنے گیاہواتھا کہ وہاں پر خود کش دھماکہ ہو گیا جس میں وارث علی اور اس کا11سالہ بیٹا سبحان علی شہید جبکہ چھوٹی بیٹی اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے خود کش حملہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی خبر نوشہرہ ورکاں پہنچی تو ساراخاندان اور اہل محلہ افسردہ ہوگئے اور ان کے گھروں میں صف ماتم بچھ گیا۔

مزید :

علاقائی -