سانگلاہل: خو د کش دھماکے میں شہید ہونے والا محنت کش سپرد خاک

سانگلاہل: خو د کش دھماکے میں شہید ہونے والا محنت کش سپرد خاک

  

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)واہگہ بارڈر خو د کش دھماکے میں شہید ہونے والے محنت کش نصیر احمد کو انکے آبائی گاﺅں چک نمبر29/RBٹبی جاہر میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،نصیر احمد 4بچوں کا واحد کفیل تھا،نصیر احمد لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا،وہ بھی قومی پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کیلئے گیا تھا،پہلے بھی متعدد بار واہگہ بارڈر پر جا چکا تھا، نصیر احمد نعش گھر پہنچی تو پورے گاﺅں میں کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار ہو گئی،نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی شخصیات اور معززین حلقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -