قصور میں ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی وارداتیں مسلسل جاری

قصور میں ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی وارداتیں مسلسل جاری

  

قصور(بیورورپورٹ) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میںڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں بگری کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد جودی اپنی بیوی کو لیکر گاﺅں آ رہا تھا کہ راستہ میں ڈاکوﺅں نے انہیں اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور ان سے 75ہزارر وپے کی نقدی رقم ،تین تولے طلائی زیورات اور دو موبائل فون چھین لئے مقدمہ کے مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے ساتھ یہ وادات ملزمان حامد وغیرہ نے کی ہے ۔تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ فرنیچر مارکیٹ میں ذوالفقار علی کے مکان کے باہر اس کی کھڑی ہوئی موٹر سائیکلLEO-200نا معلوم چور لیکر فرار ہو گئے ۔قصور گارڈن کے باہر کھڑی ہوئی ساجد علی کی موٹر سائیکل4509-LELنا معلوم چور لے اڑے ۔پتو کی کے نواح ناروکی ماجھہ کے رہائشی شبیر احمد کے مطابق اس کی بانسوں کی آرہت میں داخل ہونیوالے ڈاکوﺅ ں نے اسے یرغمال بنا کر ڈیرھ لاکھ روپے کی نقدی رقم اور دو موبائل فون چھین لئے ،لیڈی پارک پتو کی کے باہر کھڑی ہوئی حمزہ کی موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکر فرار ہوگئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -