ڈاکوﺅں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوﺅں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا ...

  

                                          لا ہور (کرا ئم سےل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابقشا ہدرہ ٹاﺅن جہا نگیر پارک میں زاہد کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو6لاکھ 70ہزارکی نقدی زیورات لوٹ کر لے گئے،جنوبی چھاﺅنی میلاد چوک میں عمران کے گھر سے تین ڈاکو6لاکھ، ساندہ کیپٹن جمال روڈ کے رہا ئشی تسلیم کے گھر سے دو ڈاکو دو لاکھ 30ہزاراور جوہر ٹاﺅن شادی کھوئی کے رہا ئشی سرفراز کے گھر سے چار ڈاکو ڈیڑھ لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔ نواں کوٹ میں عثمان ،گارڈن ٹاﺅن کیمپس کے پاس سلیمان شاہداورسول لائن برڈ وڈ روڈ پر عمران سے مو ٹر سائیکلیں، مو بائل اور نقدی چھین لی گئی۔،ٹاﺅن شپ 133سی جوہرٹاﺅن کے سامنے زید اور اسکی فیملی سے 3لاکھ50ہزار، ستوکتلہ واپڈا ٹاﺅن میں غلام مصطفی اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 70ہزار،ملت پارک یونین پارک میں عثمان اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 20ہزارکی نقدی و زیورات اور جو ہر ٹاﺅن جی ون میں عمر سے 30ہزار کی نقدی اور مو بائل چھین لئے گئے۔علاوہ ازیں ڈیفنس بی میں طارق، شیرا کوٹ سے گوہر اعجاز ،گلشن اقبال سے شہباز اور گوالمنڈی سے رمضان کی گاڑیاںجبکہ اسلام پو رہ سے منظور،اور شرافت،گوالمنڈی سے رفیق،سول لائن سے گلشن،قلعہ گجر سنگھ سے فاروق،نو لکھا سے عمران،با غبانپورہ سے امیر خان،ہربنس پو رہ سے طارق اور بھا ٹی گیٹ سے رانا ریاض کی مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

a

مزید :

علاقائی -