فیصل آباد، آسمانی بجلی گرنے سے کسان جاں بحق ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک

فیصل آباد، آسمانی بجلی گرنے سے کسان جاں بحق ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک ...

  

                                     فیصل آباد(بیورورپورٹ)ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرتے 45سالہ کسان جھلس جانے سے دم توڑ گیا جبکہ اس کا 20سالہ بیٹا جھلس گیا ملت روڈ پر ساندل کالج کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے چالیس سالہ موٹر سائیکل سوار ارشد جاں بحق ہو گیا روڈالہ روڈ کے چک 29گ ب میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے 45سالہ محمد یٰسین جاں بحق جبکہ اس کا بیس سالہ بیٹا شہباز جھلس گیا دونوں باپ بیٹا دھان کی فصل کاٹ رہے تھے۔ چک 58گ ب شاہکوٹ روڈ پر موٹر سائیکل پر جڑانوالہ جاتے ہوئے 45سالہ اقبال سکنہ 238گ ب کو سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار محسن سکنہ 124گ ب نے ٹکر دے ماری جس سے اقبال شدید زخمی ہو گیا اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ حادثے میں شمیم زوجہ فاضل اور نسرین بی بی ساکن 58گ ب زخمی ہو گئیں شیخوپورہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے سائیکل سوار 18سالہ نوجوان کو روند ڈالا 18سالہ شان ولد ہدایت علی شدید زخموں کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

فیصل آباد

مزید :

علاقائی -