جلوسوں ، مجالس اور حساس مقامات کی سیکورٹی کیلئے ایک لاکھ 35 ہزار افسر اہلکار تعینات

جلوسوں ، مجالس اور حساس مقامات کی سیکورٹی کیلئے ایک لاکھ 35 ہزار افسر اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل )پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں نکلنے والے دس ہزار جلوسوں اور منعقد ہونے والی 37ہزار سے زائد مجالس کی سیکیورٹی اورپنجاب کے 10بڑے شہروں میں 801حساس مقامات جبکہ 288انتہائی حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لئے 1لاکھ 35ہزارافسر و اہلکار تعینات کر دیا۔تفصیلات کے مطابق،تعینات کیے جانے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں میں پولیس فورس کے 96257، ریزرو نفری5524، قومی رضا کار15979اور سپیشل پولیس کے 7176اہلکارشامل ہیں۔جن میں 543گزیٹڈ آفیسر، 1445انسپکٹرز، 4517سب انسپکٹرز، 6424 اے ایس آئی، 9201ہیڈ کانسٹیبلز اور 74127 کانسٹیبلزکے علاوہ PCکے 4650اور صوبے کے تمام ٹریننگ کالجوں اور سکولوں سے 5512اہلکار بھی لیکر تعینات کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ صوبے میں کسی بھی نا خوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے آئی جی پنجاب کی ریزرو 36ایلیٹ ٹیمیں چار بڑے اضلاع لاہور، ملتان ، فیصل آباد اور راولپنڈی جبکہ آئی جی ریزرو PCکی 48پلٹونیں سٹینڈ بائی رہیں گی۔ جو کسی بھی ضلع میں با وقت ضرورت بھجوائی جا سکیں گی۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے بتایا کہ پنجاب بھر کے 36اضلاع میں کسی بھی نا خوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے آرمی کی 55اور رینجرز کی 28کمپنیاں سٹینڈ بائی رہیں گی۔

مزید :

علاقائی -