معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے تشدد کرکے دوست کو قتل کر دیا
لاہور(ملک خیام رفیق ) راوی روڈ کے علاقہ میں کر کٹ کھیلتے ہو ئے تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو تشددکر کے قتل کر دیا ،پولیس نے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے لاش مردہ خانہ میں جمع کر وا دی ۔تفصیلا ت کے مطابق راوی روڈ کے علاقہ مجاہد کالونی کا رہائشی 16سالہ زیبر فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا ۔گزشتہ روز کر کٹ کھیلنے کے دوران اس کا اپنے دوست شہزاد عرف چوندی سے جھگڑاہو گیا جس پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دست وگریبان ہو گئے۔اس دوران شہزاد عرف چونڈی نے زبیر کو تشدد کا نشانہ بنا یا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ۔ زبیر کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال لے جا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی مو ت کی تصدیق کر دی ۔