چار گھنٹے بعد بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی

چار گھنٹے بعد بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی
چار گھنٹے بعد بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی

  

 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) گذشتہ رات گئے بریک ڈاون کے بعد کوئٹہ شہر میں چار گھنٹے بعد بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے ۔ کیسکو ذرائع کے مطابق گذشتہ رات کو بارش کے بعدشہر کے بیشتر فیڈرزفنی خرابی کے باعث بند ہوگئے تھے جس سے شہر بھر تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔ منگل کی صبح بارش کے بعد فنی خرابی دور کرنے اور بجلی بحالی کے لئے کام شروع کیاگیا جس کے بعد شہر کے وسطی علاقون کے فیڈرز پر بجلی تو بحال کردی گئی تاہم اب بھی سریاب ون، سریاب ٹو، کیرانی، انڈسٹریل اور ہزارہ ٹاﺅن سمیت مختلف فیڈرز بند ہیں۔اس صورتحال سے علاقہ مکینوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

مزید :

کوئٹہ -