یوم عاشور، مختلف حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی

یوم عاشور، مختلف حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی
یوم عاشور، مختلف حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی

  

 لاہور،کراچی،اسلام آباد،کوئٹہ،پشاور،ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک )یوم عاشورہ کے موقع پر دہشت گردی سے بچنے کے لئے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق صوبائی حکومتوں نے محرم کے دوران دہشت گردی کے خدشات کا اظہار کیا تھا جس کے باعث اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت حساس اضلاع میں موبائل روس بند رہے گی۔ سیکٹر جی سکس میں موبائل فون دن بارہ بجے سے جلوس کے اختتام تک خاموش رہیں گے۔سیکریٹری داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ رات دس بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی، حیدرآباد ڈویژن میں رات نو بجے تک موبائل فون خاموش رہیں گے، جب کہ سکھر میں رات ایک بجے تک موبائل فون بند رہیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -