یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، 54 اضلاع حساس قرار دیدیئے گئے

یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، 54 اضلاع حساس قرار دیدیئے گئے
یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، 54 اضلاع حساس قرار دیدیئے گئے

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیںجب کہ54 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہو گی، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم عاشور پر ملک کے چون اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کراچی میں جلوس کے راستوں پر اہم شاہراہوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا ہے کئی مارکیٹیں بھی سیل ہیں۔ شہر میں موبائل سروس بندہے جب کہ پاک فوج کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے، راولپنڈی میں موبائل سروس جزوی طور پر بند ہے ۔ دس محرم کے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔

ادھر لاہور میں بھی سیکورٹی انتہائی سخت ہے اور دسویںمحرم کے جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بھی معطل رہی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے چار اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں رینجرز کے ساتھ ساتھ ایف سی بھی تعینات ہے۔ کوئٹہ میں داخلی اور خارجی راستوں پر 71 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جب کہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -