بھارت کی یونیورسٹی میں طالبہ سے جنسی بداخلاقی ، ملزم گرفتار

بھارت کی یونیورسٹی میں طالبہ سے جنسی بداخلاقی ، ملزم گرفتار
بھارت کی یونیورسٹی میں طالبہ سے جنسی بداخلاقی ، ملزم گرفتار

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کے دعویدار بھارت کی حیدرآباد یونیورسٹی میں دوطالب علموں نے 23سالہ ہم جماعت کو جنسی زیادتی کانشانہ بناڈالا۔ پولیس نے دونوں ملزموں کوحراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

پولیس حکام کے مطابق حیدرآباد یونیورسٹی میں 23سالہ طالبہ کو اس کے ساتھیوں نے یونیورسٹی کے احاطے میں ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق واقعہ میں ملوث دونوں طالبعلموں کو گرفتار کرلیاگیااورمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے تاہم اُس کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ۔

طالبہ سے زیادتی کی اطلاع ملتے ہی سول سوسائٹی کے ارکان سڑک پر نکل آئے اور ٹائر جلاکر احتجا ج کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -