چین میں سرکس کے شیر نے لڑکی کی جان لے لی

چین میں سرکس کے شیر نے لڑکی کی جان لے لی
چین میں سرکس کے شیر نے لڑکی کی جان لے لی

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے بعد چین میں بھی سرکس کے شیر نے لڑکی کی جان لے لی ۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق شیر کے حملے کا یہ واقعہ چین کے جنوب مشرقی شہرچوگنگ کے ایمپوزمنٹ پارک میں پیش آیا۔ آٹھ سالہ لڑکی اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ سرکس سے لطف اندوز ہورہی تھی کہ اچانک پنجرے میں بند شیر نے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی ۔ ریسکیوٹیموں نے لڑکی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھارت کے ایک چڑیاگھر میں بھی تصویر لیتانوجوان شیرکے جنگلے میں گرگیاتھا اوربچانے کے لیے لوگوں کے شیرکو پتھر مارنے پر نوجوان کو اُس نے دبوچ لیا تھا اوربعدازاں عملے نے لاش نکال لی تھی ۔

مزید :

بین الاقوامی -