لنڈی کوتل بازار میں دو دھماکوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے

لنڈی کوتل بازار میں دو دھماکوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ...
لنڈی کوتل بازار میں دو دھماکوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے

  

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحصیل لنڈی کوتل بازار میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے مشہور بازار ذخہ خیل میں سڑک کنارے زور دار بم دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر ایک ایف سی اہلکار اور امن لشکر کا رضا کار جاں بحق ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کے پہنچنے پر وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ،پہلے دھماکے کے کچھ دیر بعد ہی اس کچھ فاصلے پر ایک اور دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر دو مزید سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ،دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور لاشوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر نے کے بعد بازار اور قریبی بستیوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تحصیل جمرود کے علاقے علی مسجد میں سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے ۔

مزید :

خیبر -