بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے ...
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

  

 ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہیں بہت خوشی ہو گی کہ وہ دونوں ایک ساتھ کام کریں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور انہیں بہت خوشی ہو گی کہ کوئی ہدایت کار ایسی فلم بنائے جس میں ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’ ’پی کے“ کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ ’ہیپی نیو ایئر“ کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔ اس سے قبل سلمان خان نے بھی اپنے رئیلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ کی فلم کی پروموشن کی تھی جس پر شاہ رخ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مزید :

تفریح -