واہگہ بارڈردھماکے کاایک اورزخمی چل بسا ،مرنیوالوں کی تعداد60ہوگئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہو گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی چار سالہ مبشر ستار سروسز سپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے جس کے بعد واہگہ بارڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہوگئی ہے جبکہ اس دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔مبشر کے والد ستار،والدہ ریحانہ اور چچا پرویز بھی اس دھماکے میں جاںبحق ہوئے تھے ۔