امریکہ میں ہائی وے پر نوٹوں کی بارش ہوگئی

امریکہ میں ہائی وے پر نوٹوں کی بارش ہوگئی
امریکہ میں ہائی وے پر نوٹوں کی بارش ہوگئی

  

اربانا(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست میری لینڈ کے ہائی وے پر نوٹوں کی بارش ہوگئی جس پر ڈرائیوروں نے سڑک پر نوٹ لوٹنے کے لیے دھاوا بول دیا۔

میری لینڈ سٹیٹ پولیس کے مطابق اربانا کے نزدیک بند باڈی کا ایک ٹرک رقم لے جارہاتھا کہ کسی وجہ سے اسکا ایک دروازہ کھلارہ گیا اور اس میں رکھے کرنسی نوٹوں بیگوں میں سے ایک بیگ کھل گیا جس کے نتیجہ میں کرنسی نوٹ ہوا میں پھیل گئے اور ایسا لگنے لگا کہ ہائی وئے پر نوٹوں کی بارش ہورہی ہے ۔ سڑک سے گزرنے والے دوسری گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ہوا میں اڑنے والے نوٹ پکڑنے کے لیے دوڑ یں لگادیں اوراسی دوران اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ کے اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیوروں کو نوٹ پکڑنے سے روک دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے موقع پر ڈرائیوروں سے صرف 200 ڈالر واپس لے لیے ہیں جب کہ بیگ میں لاکھوں ڈالر موجود تھے جو ہوا میں بکھرے تھے ۔پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ رقم کا کتنا نقصان ہوا ہے تاہم انھوں نے ٹرک ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ٹرک سے اڑنے والی رقم واپس کردیں ورنہ یہ رقم اپنے پاس رکھنے والوں کے خلاف ڈکیتی کی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -