ایران میں گرفتار برطانوی نژاد’غنچہ‘ نے بھوک ہڑتال شروع کردی

ایران میں گرفتار برطانوی نژاد’غنچہ‘ نے بھوک ہڑتال شروع کردی
ایران میں گرفتار برطانوی نژاد’غنچہ‘ نے بھوک ہڑتال شروع کردی

  

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کا والی بال میچ دیکھنے والی ایرانی نژادبرطانوی شہری ’غنچہ قومی‘ نے جیل میں دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے جس کی تصدیق اُس کے خاندان نے بھی کردی۔

غنچہ کی ماں سوسن مشتغیان نے بتایا کہ غنچہ اپنی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔یہ احتجاج عدالتی حکم کے بغیر اپنی گرفتاری اور عدالت کی طرف سے کیس کا فیصلہ نہ کرنے کے خلاف کر رہی ہیں۔غنچہ کے وکیل کے مطابق ان کی موکلہ کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر نے ان کے سزا کی تصدیق ابھی تک نہیں کی۔

خیال رہے کہ غنچہ نے اس سے پہلے گذشتہ اکتوبر میں قید تنہائی کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔

یادرہے کہ خاتون کو مردوں کا میچ دیکھنے کے ”جرم “میں گرفتارکیاگیاتھا، گرفتاری اور سزا کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید :

انسانی حقوق -