کرے کوئی بھرے کوئی ، امریکی سیکریٹ سروس کی غلطی نجی سیکیورٹی گارڈ کے گلے پڑگئی

کرے کوئی بھرے کوئی ، امریکی سیکریٹ سروس کی غلطی نجی سیکیورٹی گارڈ کے گلے ...
کرے کوئی بھرے کوئی ، امریکی سیکریٹ سروس کی غلطی نجی سیکیورٹی گارڈ کے گلے پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی سیکریٹ سروس کی غلطی نجی سیکورٹی گارڈ کے گلے پڑگئی،گارڈ کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے ۔تفصیلات کے مطابق سات ہفتے قبل امریکی صدر اوباما ایبولا پر بریفنگ کے لیے ایک ادارے پہنچے جہاں انکی لفٹ چلانے والے سیکیورٹی گارڈ کو اگلے ہی روز نوکری سے نکال دیا گیا۔امریکی اخبار کے مطابق نجی سیکیورٹی گارڈ کی غلطی صرف یہ تھی وہ جب صدر اوباما کے ہمراہ لفٹ میں سوار ہوا تو کمپنی کی فراہم کردہ پستول اس کے پاس تھی جو کہ سیکریٹ سروسز کے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے تاہم سیکریٹ سروس اور ادارے نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے بغیر کوئی وجہ بتائے 40 سالہ کینتھ ٹیٹ کو نوکری سے فارغ کردیا جبکہ سی ڈی سی میں سات سال سے ملازمت کرنے والے اسکے بیٹے کو بھی نکال دیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق سیکریٹ سروس ایجنسی کی سابقہ ڈائریکٹر جولیا پیئرسن نے اس واقعے کے بارے میں وائٹ ہاﺅس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔یہ خبر سامنے آنے کے بعد امریکی میڈیا کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سیکرٹ سروس ایجنسی بنیادی فرائض انجام دینے میں ناکام ہو رہی ہے۔ گزشتہ ماہ جولیا پیئرسن نے وائٹ ہاوس کی سکیورٹی میں خامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔