قبرستان میں 2 مخالف خاندانوں کے درمیان تصادم، 5 افراد ہلاک ہوگئے

قبرستان میں 2 مخالف خاندانوں کے درمیان تصادم، 5 افراد ہلاک ہوگئے
قبرستان میں 2 مخالف خاندانوں کے درمیان تصادم، 5 افراد ہلاک ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے(مانیٹرنگ ڈیسک ) جی ٹی روڈ پر واقع قبرستان میں قبر پر مٹی ڈالنے کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مریدکے میں جی ٹی روڈ پر واقع پکی سٹاپ قبرستان میں مقامی وکیل رانا صالح ایڈووکٹ اور ان کے بیٹوں کی مخالف گھرانے سے قبروں پر مٹی ڈالنے کے معاملے پر تکرار ہوگئی جس نے بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرلی، اسی دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رانا صالح ایڈوکیٹ اور ان کے دو بیٹے ایڈوکیٹ شعیب اور اویس موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے دو بھائی عادل اورعمر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں عادل اور عمر بھی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد دونوں گروپ کے مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔