امریکہ نے یورپی اور ایشیائی ممالک کے مسافروں کی جانچ پڑتال سخت کر دی

امریکہ نے یورپی اور ایشیائی ممالک کے مسافروں کی جانچ پڑتال سخت کر دی
امریکہ نے یورپی اور ایشیائی ممالک کے مسافروں کی جانچ پڑتال سخت کر دی

  

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے یورپ اور ایشیائی ممالک سے واپس آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال مزید سخت کردی ہے ، اس بات کا فیصلہ شام اور عراق میں لڑنے والے جنگجوﺅں کی امریکا واپسی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکریٹری جے جانسن کے مطابق ایسے مسافر جنہیں امریکہ میں داخلے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہے ، انہیں ملک میں داخلے کے لیے اضافی معلومات فراہم کرنا ہوگی۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق عراق اور شام میں غیر ملکی جنگجوﺅں کی ایک بڑی تعداد سرگرم ہے اور اسی لیے امریکہ میں سیکورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے ایسے افراد کی مزید سکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جن ممالک سے وابستہ افراد امریکی ویزے سے مستثنیٰ ہیں ان میں برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپ کے دیگر ممالک کے علاوہ جاپان، تائیوان، سنگاپور اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -