آسٹریلوی میڈیا کو شکست ہضم نہ ہوئی ،بکیز کا شوشا چھوڑ دیا

آسٹریلوی میڈیا کو شکست ہضم نہ ہوئی ،بکیز کا شوشا چھوڑ دیا
 آسٹریلوی میڈیا کو شکست ہضم نہ ہوئی ،بکیز کا شوشا چھوڑ دیا

  

سڈنی (مانیٹر نگ ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایک آسٹریلوی اخبار نے دعوی ٰ کیا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں کچھ مشکوک افراد سٹیڈیم میں نظرآئے جس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کی اور دو مشکوک افراد کو پکڑ لیا۔ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ایک شخص بھارت اور دوسرا متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھتا ہے اور بک میکرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر میچ کی براہ راست رپورٹ فراہم کررہا تھا۔بک میکرز کےساتھ رابطہ ثابت ہونے پر دونوں افراد کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیاتاہم کسی بھی بک میکرز کا کھلاڑیوں کےساتھ رابطہ ثابت نہیں ہوسکا اور نہ ہی پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑی کسی بھی مشکوک سرگرمیوں میں پائے گئے ہیں ۔

 آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے مطابق سٹیڈیم میں بیٹھا شخص ٹی وی کی نسبت میچ سے متعلق تیز تر معلومات فراہم کرسکتا ہے کیوں کہ ٹی وی سکرین پر میچ تین سے چار سیکنڈز کے فرق سے نشر ہوتا ہے، ایسی صورت میں مشکوک افراد کو سٹیڈیم سے باہر نکالنا سب سے موثر کارروائی ہے۔

مزید :

کھیل -