ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا” لاوا“آبادی کی طرف گامزن

ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا” لاوا“آبادی کی طرف گامزن
 ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا” لاوا“آبادی کی طرف گامزن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی جزیرے ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا” لاوا“آبادی کی طرف آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لیتا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہوائی کے آتش فشاں سے کئی ہفتوں سے لاوا نکلنے کاعمل جاری ہے۔ لاوے کادرجہ حرارت 1149 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور یہ اس کے راستے میں آنے والے علاقے پاہوا میں 50 گھر خالی کروالیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ بارش کے باعث دھویں کی شدت کم ہو ئی۔امریکی میڈیا کے مطابق علاقے میں 80سے زائد نیشنل گارڈ سیکیورٹی تعینات ہیں۔