نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان بدھ کے روز متوقع

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان بدھ کے روز متوقع
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان بدھ کے روز متوقع

  

 ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان بدھ کے دن ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو وائٹ واش شکست دینے والی قومی کرکٹ ٹیم ابھی وطن واپس نہیں آ رہی ہے ۔ قومی ٹیم 9 نومبر سے نئے حریف نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی کے میدان میں اترے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان بدھ تک ہونے کا امکان ہے، پہلے ٹیسٹ میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی صرف پیس اٹیک کو مزید مضبوط کرنے کی خواہ ہیں لیکن جنید خان ، وہاب ریاض اور عمر گل کا فٹنس لیول ابھی اتنا نہیں کہ انہیں پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل کیا جائے۔ وہاب ریاض کو پی سی بی نے ڈومسیٹک میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔

مزید :

کھیل -