چوبیس گھنٹے میں کشمیر،گلگت بلتستان سمیت بعض مقامات پر بارش کا امکان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں زیادہ تر مقامات پر مطلع ابر آلود ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی بارفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔