سانحہ واہگہ میں غیرملکی طاقتیں ملوث ہوسکتی ہیں: سی سی پی اولاہور

سانحہ واہگہ میں غیرملکی طاقتیں ملوث ہوسکتی ہیں: سی سی پی اولاہور
سانحہ واہگہ میں غیرملکی طاقتیں ملوث ہوسکتی ہیں: سی سی پی اولاہور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس کا کہنا ہے کہ واہگہ خود کش حملے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق واہگہ خود کش دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے سی سی پی او کا کہنا تھا کہ اب تک 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں اور کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واہگہ بارڈر دھماکے میں استعمال کئے گئے مواد کا لیبارٹری تجزیہ کرایا جا رہا ہے جبکہ تحقیقات کے لئے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاہم اس کے تانے بانے کہیں اور بھی ملنے کا امکان ہے جسے رد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

مزید :

لاہور -