عوام واہگہ پر پریڈ دیکھنے کیوں نہ آئی؟ بھارتی اخبار کا دلچسپ دعویٰ

عوام واہگہ پر پریڈ دیکھنے کیوں نہ آئی؟ بھارتی اخبار کا دلچسپ دعویٰ

عوام واہگہ پر پریڈ دیکھنے کیوں نہ آئی؟ بھارتی اخبار کا دلچسپ دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوتی۔ اس بات کا مظاہرہ واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کے اگلے دن بھی واضح طور پر اس وقت دیکھا گیا جب عوام کی ایک بڑی تعداد جھنڈا اتارنے کی تقریب دیکھنے کے لئے دوبارہ پہنچ گئی جبکہ بھارت کی جانب ایک شخص بھی یہ تقریب دیکھنے نہیں آیا۔اس موقع پر کورکمانڈر لاہور نے پا کستانی عوام کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سرحد کی دوسری جانب ’سانپ سونگھ گیا ہے‘۔
تاہم اس موقع پر بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے ایک دلچسپ دعویٰ کیا ہے ۔اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے اتوار کی رات کو بھارت کی  (بارڈر سکیورٹی فورس) بی ایس ایف کو کہا تھا کہ اس تقریب کو تین روز کے لئے ملتویٰ کردیا جائے اور دونوں فورسز اس بات پر رضامندہوگئیں کہ یہ تقریب نہیں ہوگی ۔ اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے بھارتی سیکیورٹی نے عام لوگوں کو بارڈر آنے سے روک دیا اور بارڈر کی جانب آنے والے راستے عوام کے لئے بند کردئیے گئے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پیر کی شام چار بجے پاکستان رینجرز نے بی ایس ایف کو بتایا کہ وہ یہ تقریب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور بی ایس ایف نے ’ہاں‘  کر دی,خیال تھا کہ تقریب سادگی سے منعقد کی جائے گی  اور عام لوگ  موجود نہیں ہوں گے  لیکن پونے پانچ بجے کے قریب جب یہ تقریب شروع ہوئی تو بھارت کو دن میں تارے نظر آگئے ۔پاکستانی عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر موجود تھا جبکہ بھارت کی جانب صرف الو بول رہے تھے۔بی ایس ایف پنجاب فرنٹیر کے آئی جی اشوک کمار کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے خود ہی پہلے تقریب کوملتویٰ کرنے کا کہا اور بعد میں کہا کہ وہ یہ تقریب کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں عوام  کی آمد کے بارے میں نہیں بتایاگیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -