وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی، عدالتی بینچ ایک بار پھر تبدیل

وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی، عدالتی بینچ ایک بار پھر تبدیل
وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی، عدالتی بینچ ایک بار پھر تبدیل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کی سماعت کل ہو گی جبکہ ایک بار پھر پٹیشن کی سماعت کرنے والے بینچ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کل ہونے والی سماعت میں بینچ کی سربراہی جسٹس جواد ایس خواجہ کریں گے جبکہ جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مشیر عالم بینچ کے رکن ہوں گے۔ واضح رہے قومی اسمبلی میں مبینہ طور پر غلط بیانی کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی میں رکنیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -