بھارتی پولیس افسر کے کالے کرتوت، اپنے ہی بیٹے نے تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر پول کھول دیا

بھارتی پولیس افسر کے کالے کرتوت، اپنے ہی بیٹے نے تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ...
بھارتی پولیس افسر کے کالے کرتوت، اپنے ہی بیٹے نے تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر پول کھول دیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں عوام پر عذاب مسلط کرنے کیلئے بھارتی حکومت نے ایک سے بڑھ کر ایک منتخب افسر مقرر کر رکھا ہے جن کا امتیازی وصف یہ ہے کہ یہ افسر سب کے سب طاقت کے نشے میں چور رہتے ہیں۔ حال ہی میں جموں کے ڈی آئی جی کی کچھ پرائیویٹ تصاویر ان کے اپنے ہی بیٹے کے ذریعے انٹرنیٹ پر آ گئی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ صاحب اپنے آپ کو پولیس افسر سے زیادہ فرعون سمجھتے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ”انسٹاگرام“ پر بھیجی جانے والی تصاویر میں مغرور بیٹا اس بات پر فخر کرتا پایا گیا ہے کہ اس کے والد صاحب جب باہر نکلتے ہیں تو سڑک پر قیامت برپا ہو جاتی ہے اور اس کے ثبوت کے طور پر کچھ تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں۔ اسی طرح ایک اور بیان میں باپ کی فرعونیت پر ناز کرنے والا بیٹا کہتا ہے کہ اس کے باپ نے 15 سال سے کبھی اپنا جوتا خود نہیں پہنا اور ساتھ ہی ایک تصویر میں ایک ملازم انہیں جوتا پہناتا نظر آتا ہے۔ دیگر تصاویر میں ڈی آئی جی صاحب عیش و عشرت میں غرق نظر آتے ہیں۔ یاد رہے کہ ان صاحب کو حال ہی میں بھارتی صدر کی طرف سے امتیازی کارکردگی کا میڈل دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -