پر امن یوم عاشور، وزیر اعظم نواز شریف کا سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں پر امن یوم عاشور کے انعقاد پر وزیر اعظم نواز شریف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر پوری قوم نے مثالی یکجہتی کا ثبوت دیا اور اس ضمن میں سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے یہ دن انتہائی سکون سے گزر گیا جس پر پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔