بچے کی پیدائش پر والدین کو کب خوشی نہیں ہوتی؟

بچے کی پیدائش پر والدین کو کب خوشی نہیں ہوتی؟
بچے کی پیدائش پر والدین کو کب خوشی نہیں ہوتی؟

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) کیا بچے آپ کی خوشی کا سبب بنتے ہیں، جی ہاں عام طور پر پہلے بچے کی ولادت پر والدین کو بہت خوشی ہوتی ہے اور پھر جب دوسرا بچہ ہوتا ہے تو تب بھی خوشی میں اضافہ ہوجاتا ہے تاہم دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ نئی تحقیق نے ثابت کیا ہے دراصل تیسرے بچے کی پیدائش والدین کیلئے مزید خوشی کا باعث نہیں بنتی۔ لندن سکول آف اکنامکس اور ویسٹرین یونیورسٹی کینیڈا کی تحقیق کے مطابق پہلے بچے کی پیدائش سے پہلے اور کچھ عرصہ بعد تک والدین زیادہ خوش رہتے ہیں لیکن آہستہ آہستہ یہ خوشی بھی ماند پڑجاتی ہے اور خوشی کی سطح بچے کی آمد کی خبر سے پہلے والی سطح پر چلی جاتی ہے۔ دوسرے بچے کی آمد پر بھی رجحان یہی رہتا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کی خوشی کی سطح میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آتی۔ تحقیق کاروں کے مطابق اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ پہلے اور دوسرے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے والدین منصوبہ بندی میں مصروف رہتے ہیں جس کے باعث ان کے آپسی تعلقات میں بہتری آتی ہے اور وہ زیادہ خوش رہتے ہیں تاہم تیسرے بچے کی آمد تک یہ خبر اس قدر غیر معمولی نہیں رہتی اور خاندان کی جیب پر بچوں کا بوجھ بھی کافی پڑچکا ہوتا ہے۔ تاہم اس بات کا یہ مطلب نہیں لیا جانا چاہیے کہ والدین تیسرے بچے سے پیار نہیں کرتے یا کم پیار کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -