یونس خان پاکستانی کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں: بھارتی سابق کپتان راہول ڈریوڈ

یونس خان پاکستانی کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں: بھارتی سابق کپتان راہول ڈریوڈ
یونس خان پاکستانی کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں: بھارتی سابق کپتان راہول ڈریوڈ

  

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ نے آسٹریلیا کے خلاف زبردست کارکردگی دکھانے پر پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے زمانے میں ٹیسٹ کرکٹ میں اتنی اچھی کاکردگی پیش کر کے اور پھر اس کو ہر اننگ میں برقرار رکھ کر یونس خان نے ایک اعلی مثال قائم کی ہے کہ آج بھی ٹیسٹ فارمیٹ میں محنت سے کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس خان اس کاکردگی کے بعد اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ نئے آنے والے پاکستانی کرکٹر ان کو رول ماڈل کے طور پر دیکھیں اور خواب دیکھیں کہ انہیں یونس خان جیسی کارکردگی دکھانی ہے۔

مزید :

کھیل -