سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے اہل خانہ کےلئے نوکری کی تلاش انتہائی آسان کر دی

سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے اہل خانہ کےلئے نوکری کی تلاش انتہائی آسان کر دی
سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے اہل خانہ کےلئے نوکری کی تلاش انتہائی آسان کر دی

  

 جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعوی وزارت لیبر کی طرف سے غیر ملکی ملازمین کے اہل خانہ کے لئے پرائیویٹ سکولوں میں ملازمت کے اعلان کے بعد اب یہ وضاحت آ گئی ہے کہ یہ سہولت اہل خانہ میں سے ایک فرد کے لئے دستیاب ہوگی۔

وزارت کے سینیئر افسر سمیع الحمود کے مطابق غیر ملکی ملازمین کے اہل خانہ میں سےصرف ایک فرد جس کی عمر 18 سال سے زائد ہو اور اس کے پاس قابل استعمال اقامہ ہو، اسے مملکت میں پرائیویٹ سکول میں ملازمت کی اجازت ہو گی ۔اس ملازمت کے حصول کے لئے وزارت تعلیم سے اہلیت کا سرٹیفکیٹ لینا بھی ضروری ہو گا۔ یہ پروگرام ویب سائیٹ www.ajeer.com.saکے ذریعے اگلے ہفتے کے آغاز سے متعارف کروایا جا رہا ہے۔

کامیاب امیدواروں کو سکول میں ملازمت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جس کی فیس 150 سعودی ریال ملازمت فراہم کرنے والے ادارے کے ذمہ ہو گی۔

یہ سرٹیفکیٹ وزارت لیبر کی طرف سے جاری کیا جائے گااور اس کی معیاد ایک سال ہو گی جس کے بعد اس کی تجدید کروانا ضروری ہو گی۔

اس ملازمت کے لئے سپانسر شپ کی منتقلی کی ضرورت نہ ہو گی بلکہ موجودہ سپانسرشپ ہی قابل قبول ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -