سعودی عرب چھوڑنے والے غیر ملکیوں پر واپسی کے دروازے بند کرنے کی تیاری

سعودی عرب چھوڑنے والے غیر ملکیوں پر واپسی کے دروازے بند کرنے کی تیاری
سعودی عرب چھوڑنے والے غیر ملکیوں پر واپسی کے دروازے بند کرنے کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ایگزٹ ویزا پر ملک چھوڑنے والوں کے بارے میں یہ تجویز پیش کر دی گئی ہے کہ انہیں 2سال تک ملازمت کی غرض سے واپس نہ آنے دیا جائے۔
یہ تجویز کاﺅنسل آف سعودی چیمبرز کی لیبر مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ایک ہمسایہ خلیجی ملک میں یہ اقدام کامیاب ثابت ہو چکا ہے اور یہ سفارشات منظوری کے لئے حکام بالا کو پیش کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ منظوری کی صورت میں یہ تجویز مملکت میں سعودی شہریوں کو مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
یہ تجویز 1975 میں پیش کی گئی قراردار کا تسلسل ہے جس کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک چھوڑنے والوں کو 3 سال تک واپسی کی اجازت نہ ہو گی۔
ملازمت کے معاہدے کی تجدید نہ کروانے پر بھی ایک سال کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔
لیبر کمیٹی کی میٹنگ میں کم از کم تنخواہ سمیت متعدد دیگر امور بھی غورو خوض کیا گیا۔

مزید :

انسانی حقوق -