مرغی کی آخری بوٹی ، بات قتل تک جا پہنچی

مرغی کی آخری بوٹی ، بات قتل تک جا پہنچی
مرغی کی آخری بوٹی ، بات قتل تک جا پہنچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں معمولی تنازعات پر قتل کی وارداتوں کے متعلق تو سنتے ہی رہتے ہیں مگرامریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک شخص نے گوشت کی آخری بوٹی کھانے پر دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔38سالہ رینالڈو کارڈوسو اور 34سالہ ڈارون پیرز گونزالز دیگر تین دوستوں کے ساتھ مل کر کھانا کھا رہے تھے۔ سب نے شراب بھی پی رکھی تھی۔ جب ان کے سامنے پڑا ہوا گوشت ختم ہونے لگا تو ڈارون نے جلدی سے آخری بوٹی اٹھا لی جس پر رینالڈو طیش میں آ گیا۔

مزید جانئے: بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کرکے 3 سال تک لاش گھر میں ہی چھپائے رکھی، وجہ ایسی ہولناک کہ انسانیت شرمندہ ہوجائے
پہلے دونوں دست و گریباں ہوئے اور پھر رینالڈو نے ڈارون کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ تاہم بعد میں خود ہی جائے حادثہ پر واپس آیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور جرم کا اعتراف بھی کر لیا، جس پر پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قتل کی یہ واردات 1445لیک سائیڈ اسٹیٹس میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں ہوئی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -