کرم ایجنسی میں سکیورٹی اور سیاسی حکام کی مشترکہ کارروائی ،بھاری اسلحہ برآمد
کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک )کرم ایجنسی میں سیاسی حکام اوسکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بناکرجدید ہتھیار قبضے میں لے لئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق پولیٹیکل حکام کے ساتھ کی گئی مشترکہ کارروائی میں بڑی تعداد میں جدید ہتھیار پکڑے ہیں ، علاقے میںاتنی بڑی تعداد میں اسلحہ کی موجودگی دہشتگردی کے بڑے منصوبے کا طرف اشارہ ہے ،جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

