بلدیاتی انتخابات کے بینر لگانے پردوسیاسی گروہوں کی فائرنگ،8 افراد زخمی

بلدیاتی انتخابات کے بینر لگانے پردوسیاسی گروہوں کی فائرنگ،8 افراد زخمی
بلدیاتی انتخابات کے بینر لگانے پردوسیاسی گروہوں کی فائرنگ،8 افراد زخمی

  

نواب شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سکرنڈ بائی پاس کے قریب بلدیاتی انتخابات کی مہم کے تنازعہ پر 2 سیاسی گروپوں میں تصادم کے باعث 8افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ایک پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے بینرز لگائے جارہے تھے ۔ مخالف فریق کی طرف سے بینرز لگانے سے منع کرنے پر دونوں فریقوں میں جھگڑا ہواگیااور دونوں طرف سے ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ کردی گئی جس کی زد میں آکر 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعہ کے ذمہ داران کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

مزید : بنظرآباد /اہم خبریں